تحریک آزادی کشمیر خود رو پودوں کی طرح اگنے والی اندرونی تحریک ہے،ناصر حسین ڈار

دنیاکوعلیحدگی اور آزادی کی تحریکوںمیںتمیز کرکے اپنی پالیسیاں مرتب کرنی ہوںگی ،دنیا بھر کے سب سے پرانے اور حل طلب مسائل میں اقوام متحدہ کے ایجنڈے میںمسئلہ کشمیر بھی ترجیحات میں شامل ہے،وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر

جمعہ 5 جون 2020 18:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) آزادکشمیر کے وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر خود رو پودوں کی طرح اگنے والی اندرونی تحریک ہے اس لیے دنیاکوعلیحدگی اور آزادی کی تحریکوںمیںتمیز کرکے اپنی پالیسیاں مرتب کرنی ہوںگی دنیا بھر کے سب سے پرانے اور حل طلب مسائل میں اقوام متحدہ کے ایجنڈے میںمسئلہ کشمیر بھی ترجیحات میں شامل ہے،، افواج پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کا ساتھ دیا اور ان کو ان تمام مشکلات سے چھٹکارا دلایاعالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں،ذرائع ابلاغ کو اپنا کردار ادا کرنیکا انسانیت کے رشتے پکار پکار کر امن کے لیے دعوت دے رہاہے۔

بھارت ایک جانب امن کے لیے بڑے دعوے کرتا ہے اوردوسری جانب روس اسرائیل سے اربوںڈالرکے دفاعی معاہدات کرکے فوج کشی کی تیاریوں میںمصروف ہے جس کا ثبوت اس کے متعدد بار جعلی سرجیکل سٹرائیک کے دعوے ہیں ،کشمیریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ آزادی کے علاوہ کسی آپشن کوقبول نہیںکر سکتے، مقبوضہ کشمیرمیںحالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج اور ٹرن آئوٹ نے ایک نئی عالمی تاریخ مرتب کی ہے جس کے بعد استصواب رائے اور ریفرنڈم کی ضرورت ہی پیش نہیںآتی مگراسکے باوجود اقوام متحدہ کے چارٹر سکیورٹی کونسل کی منظور شدہ قراردادوںکے مطابق رائے شماری ہی دوممالک کے درمیان مسئلہ کشمیرکاباوقار جمہوری حل ہے کیونکہ مسئلہ کشمیرنہ زمینی جھگڑا ہے نہ ہی مذہبی تنازعہ یہ خالصتاً جمہوری حل طلب تاریخی مسئلہ ہے ۔

(جاری ہے)

ناصر ڈار نے کہا متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے بھارتی اقدام پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق عمل کرنے پر زور دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی انتہا پسندقیادت حواس باختہ ہوچکی ہے اور کشمیر میں پے در پے شکستوں کے بعد لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا ارتکاب کررہی ہے ۔ بھارت کو ہر محاذ پر شکست دیں گے بھارت نے اگر جارحیت کی تو ایل او سی کا سارا علاقہ بھارتی فوج کا شمشان گھاٹ ثابت ہوگا۔