ہتک عزت کا دعوی، شہباز شریف نے جلد سماعت کی متفرق درخواست دائر کر دی

جمعہ 5 جون 2020 18:26

ہتک عزت کا دعوی، شہباز شریف نے جلد سماعت کی متفرق درخواست دائر کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ہتک عزت کے دعوی پر جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست دائر کر دی۔ عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے دائر کردہ متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہتک عزت کا دعوی 3 سال سے زیر التوا ہے، عدالت جلد سماعت کا حکم دے۔سیشن عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔