وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی روجھان مزاری میری بنگلہ آمد،دیوان خاص کا دورہ ، قدیم طرز تعمیر میں گہری دلچسپی کا اظہار

جمعہ 5 جون 2020 18:57

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی روجھان مزاری میری بنگلہ آمد،دیوان خاص کا ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے روجھان مزاری میری بنگلہ کا دورہ کیا۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا خیر مقدم کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میری بنگلہ میں دیوان خاص کا دور ہ بھی کیا۔140سالہ پرانی عمارت میں نکاشی اور پچی کاری کے جا بجا نمونے ملتے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ نے میری بنگلہ کے قدیم طرز تعمیر میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

دوست محمد مزاری نے وزیراعلیٰ کو تاریخی اور نایاب تصاویر کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میری بنگلہ میں معززین اور عمائدین سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ روجھان سمیت پنجاب کے ہر پسماندہ علاقے کی ترقی پر بھرپور نظر ہی-روجھان جیسے پسماندہ شہر ترقی کریں گے تو پنجاب آگے بڑھے گا-ترقی کا عمل کورونا کی وجہ سے متاثر ضرور ہوا لیکن رکنے نہیں دیں گے -ملاقات میں ارکان اسمبلی،مشیر حنیف پتافی، رکن پنجاب اسمبلی سردار احمد علی دریشک اور دیگر بھی موجود تھے۔