ضلعی پولیس نے 12 اشتہاری مجرم گرفتار کر لئے

جمعہ 5 جون 2020 18:57

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری،کیٹیگری (بی)کے 12اشتہاری مجرمان گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کر رکھے ہیں،ایس پی صدرضیاء الدین احمد نے بتایاکہ ایس ایچ اوگوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری (بی) کے 10 اشتہاری مجرمان منصور شیراز، کامران حسن، راجہ نعمان، شہزاد اکبر، ارسلان حسن، رضوان خان، تیمور شیراز، عدنان اصغر، احمد مجتبی اور محمد علی کوگرفتارکرلیا،اشتہاری مجرمان مختلف مقدمات میں تھانہ گوجرخان پولیس کومطلوب تھے،ایس ایچ اوجاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم شبیر احمدکوگرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم کے قبضہ سے پستول 30 بور اور ایمونیشن بھی برآمدہوا، اشتہاری مجرم سال 2019سے جاتلی پولیس کو مطلوب تھا،ا یس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایاکہ ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری (بی) کے اشتہاری مجرم غفارعنصر کوگرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم سال 2016سے واہ کینٹ پولیس کومطلوب تھا،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی صدر،ایس پی پوٹھوہار،گوجرخان اورواہ کینٹ پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان کے خلا ف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :