پیرودھائی پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر لیا، چرس برآمد

جمعہ 5 جون 2020 18:58

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) تھانہ پیرودھائی پولیس کی کاروائی،منشیات فروش گرفتار،01کلوسے زائد چرس برآمد، مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کے احکامات پرراولپنڈی پولیس کا منشیا ت فروشوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے بتایاکہ ایس ایچ اوپیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش وارث خان کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01کلو500گرام چرس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا،ایس پی راول نے ایس ایچ اواورپیرودھائی پولیس کاشاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشی ایک گھناؤناجرم ہے،جونوجوان نسل کی تباہی کاباعث بن رہاہے،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :