وفاقی وزیر غلام سرور خان کی منیر خان اورکزئی اور پی آئی اے طیارے میں جاں بحق ہونے والے 98 افراد کے ایصال ثواب کے لئے دعا

جمعہ 5 جون 2020 19:26

وفاقی وزیر غلام سرور خان کی منیر خان اورکزئی اور پی آئی اے طیارے میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) وفاقی وزیر برائے شہری ہوا بازی غلام سرور خان نے منیر خان اورکزئی اور پی آئی اے طیارے میں جاں بحق ہونے والے 98 افراد کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے کے محرکات سے ایوان کو آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ منیر اورکزئی کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہیں وہ میرے حلقے کے رہائشی تھے۔

انہیں شفیق، ملنسار،حق گو پایا۔ اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔ انہوں نے کہا کہ 28 رمضان المبارک کو طیارہ حادثہ کا افسوس ناک واقعہ ہوا جس میں 98 مسافر جاں بحق ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور دو زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثہ کے بارے میں یہاں بات بھی ہوگی اور اس حادثے کے محرکات سے ایوان کو آگاہ کریں گے۔