بلاول بھٹو زرداری کا ٹھٹھہ کے قریب دریائے سندھ میں 7 بچوں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

جمعہ 5 جون 2020 20:00

بلاول بھٹو زرداری کا ٹھٹھہ کے قریب دریائے سندھ میں 7 بچوں کے ڈوب کر جاں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹھٹھہ کے قریب دریائے سندھ میں 7 بچوں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پارٹی کے مقامی عہدیداران و کارکنان کو متاثرہ خاندانوں سے رابطے و تعاون کی ہدایت کی ۔بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ مقامی انتظامیہ معاملے کی تحقیقات کرے، آئندہ اس طرح کے واقعات کی رو ک تھام کے لیئے اقدام اٹھائے۔