آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید32 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ،03 مریض صحت یاب

آزادکشمیر میں اب تک7934افراد کے ٹیسٹ لیے گئے ،7881کے رزلٹ آچکے ہیں ،331افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے 185 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ،138مریض زیر علاج ہیں اور 8 مریضوں کی موت ہوئی ہے ،محکمہ صحت رپورٹ

جمعہ 5 جون 2020 20:03

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید32 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ کرونا کی03 مریض صحت یاب ہوئے اور 321نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔ نئے سامنے والے کیسزمیں سی14کا تعلق مظفرآباد،7کا راولاکوٹ ،04کا باغ،05کا بھمبر اور 2 کا میرپور سے ہے ۔ آزادکشمیر میں اب تک7934افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سی7881کے رزلٹ آچکے ہیں اور331افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سی185 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ138مریض زیر علاج ہیں اور 8 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 5 کا تعلق مظفرآباد،01کا راولاکوٹ جبکہ2افرادکاتعلق میرپور سے ہے۔

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ شام4بجے تک کی رپورٹ کے مطابق آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سی61،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہائوس مظفرآباد30 ،ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سی15،ڈی ایچ کیو باغ سی16،ڈی ایچ کیوسدھنوتی سے 10،نیو سٹی ہسپتال میرپور سی12،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپورسے 3 ،ڈی ایچ کیو میرپور سی7،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 18جبکہ ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 13مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرونا کی138مریضوں میں سی25آئسو لیشن ہسپتال مظفرآباد ، آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہائوس مظفرآباد 20،ڈی ایچ کیو باغ میں26، ڈی ایچ کیو میرپور میں17، نیو سٹی ہسپتال میرپور06،ڈی ایج کیو سدھنوتی میں09، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں03،ٹی ایچ کیو ڈڈیال میں01 ، ڈی ایچ کیو بھمبر میں17اورسی ایم ایچ راولاکوٹ میں 13مریض,سی ایم ایچ مظفرآباد میں 1مریض زیر علاج ہے۔

رپورٹ کے مطابق7743افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور53افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔

ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن ، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر ، کوٹلی ، میرپور ، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :