ٹرینوں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،ایس پی ریلوے

جمعہ 5 جون 2020 20:04

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) ایس پی ریلوے ملتان ریجن امجد خان نے ریلوے پولیس اور عملہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹرینوں میں سوار مسافروں کو ایس او پیز کے مطابق بٹھائیں اورمسافروں کو اکٹھے نہ بیٹھنے دیں ۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

دورہ ساہیوال کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ افسران دفاترمیں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں ورک کریں اور حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے مسافروں کو کرونا سے بچنے کیلئے انہیں آگاہی دیں۔

مسافروں کو ماسک کے بغیر ریلوے اسٹیشن داخل نہ ہونے دیں اور سینیٹائزر کے استعمال کے بغیر ٹرینوں میں سوار نہ ہونے دیں ۔انہوںنے چھٹیاں منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ کسی کو ہرگز چھٹی نہ دی جائے ۔دورے کے دوران انہوں نے تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا اور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو دی گئی سہولیات کابھی جائزہ لیا۔ انہوںنے وہاڑی میں دورے کے دوران ریلوے پولیس چوکی کے دفتر پر تالہ لگنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چوکی کا پورا عملہ معطل کرکے تحقیقات کا حکم دیا ۔