ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر،دونو جوان جاں بحق

جمعہ 5 جون 2020 20:04

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل سے ٹکر کے نتیجہ میں دونوعمر دوست جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 101/9-Lکے رہائشی دونوعمر لڑکے 14سالہ فرحان اور 11 سالہ عنصرموٹرسائیکل پر شہر سے واپس گائوں جارہے تھے کہ گائوں والی سڑک پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ٹریکٹر کی زد میں آگئے جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

مرنے والے دونوں لڑکوں کی لاشیں ان کے ورثاء کے حوالے کردی گئیں ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :