وفاق المدارس کی اپیل پر ملک بھر میں یوم عمر بن عبدالعزیز منایا گیا

جمعہ 5 جون 2020 20:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) وفاق المدارس کی اپیل پر ملک بھر میں یوم عمر بن عبدالعزیز منایا گیا۔ خطبات جمعہ کے دوران آئمہ و خطباء نے سیّدنا عمر بن عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کے مزار کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے سرکاری سفارتی اور عالمی سطح پر اس مسئلہ کو اجاگر کرنے کا مطالبہ کیا۔

ترجمان وفاق المدارس کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کہ اپیل پر جمعہ یوم عمر بن عبدالعزیز کے طور پر منایا گیا اورکراچی میں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر,مولانا امداد اللہ، مولانا ڈاکٹر عادل خان,مولانا مفتی محمد نعیم، مولانا طلحہ رحمانی، اکوڑہ خٹک میں مولانا انوار الحق، ملتان میں مولانا محمد حنیف جالندھری، راولپنڈی میں مولانا قاضی عبدالرشید، اسلام آباد میں مولانا ظہور احمد علوی,مولانا عبدالغفار,لاہور میں مولانا فضل الرحیم، گوجرانوالہ میں مولانا زاہد الراشدی، پلندری میں مولانا سعید یوسف، پشاور میں مولانا حسین احمد، شجاع آباد میں مولانا زبیر احمد صدیقی، ایبٹ آبادمیں مولانا حبیب الرحمن صدیقی، بنوں میں مولانا اصلاح الدین حقانی، کوئٹہ میں مولانا صلاح الدین، سکھر میں مولانا عبدالرشید اورملک بھر کی دیگر مساجد کے آئمہ و خطباء نے جمعہ اجتماعات سے خطاب کے دوران سیّدنا عمر بن عبدالعزیزؒ کے کردار و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سیدنا عمر بن عبدالعزیز کا دور اسلامی تاریخ کا تابناک دور تھا جس اسلام کا پرچم دنیا کے کئی خطوں پر لہرانے لگا اور وہ کروڑوں انسانوں کے محسن ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی قبر کی بے حرمتی اپنی نوعیت کا افسوس ناک واقعہ ہے۔علماء کرام نے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلہ کو سرکاری اور سفارتی سطح پر اجاگر کیا جائے۔