پشاور، فوڈ اتھارٹی کا جعلساز مصالحہ فیکٹری پر چھاپہ، چار ہزار کلوگرام چوکر اور نان فوڈ گریڈ کلر موقع پر تلف

جمعہ 5 جون 2020 20:27

پشاور۔05جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی نے جعلساز مصالحہ فیکٹری پر چھاپے کے دوران چار ہزار کلوگرام چوکر اور نان فوڈ گریڈ کلر موقع پر تلف کرکے کاروائی کے دوران دو گوداموں کوسیل اور چار افراد کو پولیس کی تحویل میں دے دیا،گودام کا ملک فرار ہونے میں کا میاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود کی سربراہی میں چائے بازار بنوں میں کاروائی کرتے ہوئے چھاپے کے دوران چار ہزار کلوگرام چوکر اور نان فوڈ گریڈ کلر موقع پر تلف کرکے دو گوداموں کوسیل اور چار افراد کو پولیس کی تحویل میں دے دیا،گودام کا ملک فرار ہونے میں کا میاب ہو گیا۔

خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ذیشان محسود کا کہناتھا کہ مصالحہ میں چوکر ،بھوسہ اور نان فوڈ گریڈ کلر استعمال کیا جا رہا تھا، چار ہزار کلوگرام چوکر اور نان فوڈ گریڈ کلر موقع پر تلف کیا گیا،چوکر اور نان فوڈ گریڈ کلر کو ملاکر سالن مصالحہ تیار کیا جا رہا تھا، مصالحے میں چوکر اور ٹیکسٹائل کرلز کا استعمال کینسر اور دیگر مہلک بیماریوں کا باعث بنتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :