ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہدایت اللہ خان نے ڈومیل بازار کا اچانک معائنہ

جمعہ 5 جون 2020 20:27

پشاور۔05جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے حکومتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر بنوں کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہدایت اللہ خان نے ڈومیل بازار کا اچانک معائنہ کیا اور بغیر ماسک کے کاروبار کرنے والے متعدد دکانداروں کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے تمام حفاظتی اقدامات پر من وعن عمل کیا جائے گاورنہ اس تباہی سے لوگ شدید متاثر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وائرس کو ہلکا نہ لیں اور اس سے بچا کے حفاظتی انتظامات سے غافل نہ ہوں،ہاتھ منہ دھوتے رہیں،ملنے ملانے سے گریز کریں اور بغیر ضرورت کے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔