ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میرعلی عبدالرحمان شاہ کا مختلف اڈوں کے دورے

جمعہ 5 جون 2020 20:30

پشاور۔05جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) ڈپٹی کمشنرشمالی وزیر ستان صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میرعلی عبدالرحمان شاہ ہمراہ تحصیدارنے مختلف اڈوں کے دورے کئے۔ انہوں نے میرعلی سے بنوں، میرعلی سے سپین وام اور میرعلی سے پشاور جانے والے ٹیکسی سٹینڈ ز پر سرکاری کرایوں کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عام لوگوں کو ریلیف مل رہا ہے اور اڈہ مالکان اور گاڑیوں کے ڈرائیور لوگوں سے یہ ریلیف نہ چھینیں اور سرکاری کرایہ پر لوگوں کو سفر کرنے دیں ورنہ سخت ایکشن لینگے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس ضمن تمام سرکاری مشنری لوگوں کو مقررہ ریٹ پر پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنا رہے ہیں، اس لئے حکومت سے تعاون کریں اور مقررہ کرایہ سے زائد وصولیوں سے باز