لاڑکانہ ۔مری چوک پر مبینہ ڈکیتی ،نوجوان شدید زخمی

جمعہ 5 جون 2020 20:32

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) لاڑکانہ کے قریب تعلقہ تھانہ کی حد مری چوک پر مبینہ ڈکیتی کے واقعے میں کیبن چلانے والا نوجوان علی بخش مری زخمی ہوئے جسے ورثہ نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، ورثہ کے مطابق علی بخش مری چوک پر کیبن چلا کر روزگار کرتا ہے جہاں ملزمان نے ڈکیتی کرکے کیبن سے 10 ہزار روپیے نقد رقم و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کی مزاحمت پر انہوں نے علی بخش کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :