رشکئی سپیشل اکنامک زون منصوبہ نہ صرف صوبائی بلکہ قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے،محمودخان
اس اکنامک زون کے قیام سے صوبے میں روزگار کے نت نئے مواقع میسر آئیں گے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا،وزیراعلی خیبرپختونخوا
جمعہ 5 جون 2020 20:36
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ رشکئی سپیشل اکنامک زون منصوبہ نہ صرف صوبائی بلکہ قومی اہمیت کا حامل ایک منصوبہ ہے جو صوبے کی ترقی و خوشحالی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا، اس اکنامک زون کے قیام سے صوبے میں روزگار کے نت نئے مواقع میسر آئیں گے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعلیٰ نے صوبائی حکومت کے متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ دیگر شراکت دار اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ اس اہم منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے اپنے اپنے حصے کی ذمہ داریاں بروقت پور ی کریں ۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت عبد الکریم خان، سیکرٹری صنعت اوروزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ کے علاوہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میںاتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رشکئی سپیشل اکنامک زون کا نظر ثانی شدہ ڈویلپمنٹ ایگریمنٹ وفاقی سرمایہ کاری بورڈ کو پیش کردیا گیا ہے اور رواں ماہ کے وسط تک اس ڈویلپمنٹ ایگریمنٹ پر دستخط کرلئے جائیں گے جبکہ ایس پی وی کی رجسٹریشن کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس مقصد کیلئے تمام مطلوبہ دستاویزات فوری طور پر متعلقہ فورم کو پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ اجلا س کو مزید بتایا گیا کہ بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی روشنی میںخیبرپختونخوا سپیشل اکنامک زون اتھارٹی کو محکمہ صنعت سے خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کو منتقل کر دیا گیا ہے ۔اجلاس میں خیبرپختونخوا سپیشل اکنامک زون اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی بھی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس میں رشکئی اکنامک زون کے زون ریگولیشنز کے مسودے کی بھی منظوری دے دی گئی جسے حتمی منظوری کیلئے وفاقی سطح پر متعلقہ فورم کو بھیج دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے رشکئی سپیشل اکنامک زون منصوبے کو اپنی نوعیت کا منفرد اور عوامی فلاح و بہبود کا ایک اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کواپنی ذمہ داریاں بروقت پور ی کرنے کی ہدایت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.