مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں 30پیسے کی مزید کمی

جمعہ 5 جون 2020 20:52

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 30پیسے کی مزید کمی سے 163.50روپے کی سطح پر آگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں1روپے اور یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سعودی ریال ویوے ای درہم کی قدر میں10پیسے بڑھ گئے ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خر ید30پیسے کی کمی سی163.50روپے سے گھٹ کر163.20روپے اور قیمت فروخت25پیسے کی کمی سی163.75روپے سے گھٹ کر163.50روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سی163.30روپے سے گھٹ کر163روپے اور قیمت فروخت 163.80 روپے سے گھٹ کر163.50روپے ہوگئی۔

دیگر کرنسیوں میں 50پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید179.50روپے سے بڑھ کر180روپے اور قیمت فروخت181.50روپے سے بڑھ کر182روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید200روپے سے بڑھ کر201روپے اور قیمت فروخت 202روپے سے بڑھ کر203روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید42.40روپے سے گھٹ کر42.30روپے اور قیمت فروخت43روپے سے گھٹ کر42.80روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43.40روپے سے گھٹ کر43.30روپے اور قیمت فروخت44روپے سے گھٹ کر43.80روپے ہوگئی ۔