دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے سات بچے ڈوب کر جاں بحق

جمعہ 5 جون 2020 20:56

ٹنڈومحمدخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) سات معصوم بچے دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،ڈسڑکٹ ٹنڈومحمد خان میں جھرک پل کے قریب ڈسرکٹ ٹھٹہ کے گائون قائم مری کے رہائشی تین لڑکیوں نو سالہ بشیراں،سات سالہ کونج ،پانچ سالہ بینظیر ،نو سالہ عامر،سات سالہ اعظم،چھ سالہ رفیق اورسات سالہ رحیم گرمی سے محفوظ رہنے کے لیے دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

(جاری ہے)

ملنے والی اطلاعات کے مطابق ساتوں بچے گہرے دوست تھے،دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ایک بچے کا پیر سلپ ہوگیا جسے بچاتے ہوئے یکے بعد دیگرے ساتوں بچے دریا کی نظر ہو گئے،غوطہ خور ساتوں بچوں کی لاشوں کو دریا سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے،لاشوں کو جھرک کے رورل ہلتھ سینٹر لایا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :