سندھ اور آزاد کشمیر کے ہسپتالوں کو ونٹیلیٹرز اور حفاظتی طبی سامان کی ساتویں کھیپ بھیج دی گئی

جمعہ 5 جون 2020 21:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) سندھ اور آزاد کشمیر کے ہسپتالوں کو ونٹیلیٹرز اور حفاظتی طبی سامان کی ساتویں کھیپ بھیج دی گئی ۔

(جاری ہے)

ترجما ن این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کیلئے 26 آئی سی یو ونٹیلیٹرز، 26 بائی پیپ اور 10ایکسرے مشینیں دی گئیں،آزاد کشمیر کو بھی 10 بائی پیپ اور 5 ایکسرے مشینیں دی گئی ہیں،حفاظتی کٹس میں سندھ کو 8 لاکھ 64 ہزار اور آزاد کشمیر کو 86ہزار 384 فیس ماسک ارسال کئے گئے ،سندھ کو 15ہزار 848 جبکہ آزاد کشمیر کو 1585حفاظتی سوٹ ارسال کئے گئے ،سندھ کے لئے 6 ہزار330 اور آزاد کشمیر کو 633 این۔

95 ماسک ارسال کئے گئے ،ڈی95، کے این95 اور دیگر اقسام کے سرجیکل ماسک بھی سندھ اور آزاد کشمیر کو ارسال کیے گئے،36ہزار 488سرجیکل گاؤنز سندھ، 3ہزار 649 آزاد کشمیر کو ارسال کئے گئے ،سرجیکل دستانے اور کیپس بھی ارسال کر دی گئیں،ہسپتالوں کے لئے فیس شیلڈ اور آنکھوں کے لئیحفاظتی عینکیں بھی روانہ کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :