وزیر اعلی محمودخان کی زیر صدارت اسپیشل اکنامک زونز اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

جمعہ 5 جون 2020 21:27

وزیر اعلی محمودخان کی زیر صدارت اسپیشل اکنامک زونز اتھارٹی کے بورڈ ..
پشاور۔05جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) وزیر اعلی محمودخان کی زیر صدارت اسپیشل اکنامک زونز اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقدہوا ، وزیر اعلی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ رشکئی اکنامک زون منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حطار، بونیر ، ڈی آئی خان اور دیگر مجوزہ اکنامک زونز کے قیام پر بھی پیشرفت کو تیز کیا جائے،رشکئی اکنامک زون موجودہ حکومت کا فلیگ شب منصوبہ ہے،اس اکنامک زون کے قیام سے صوبے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رشکئی اکنامک زون کا نظر ثانی شدہ ڈیویلپمنٹ ایگریمنٹ وفاقی سرمایہ کاری بورڈ کو ارسال کر دیا گیا ہے، ڈویلپمنٹ معاہدہ پر دستخط اسی مہینے متوقع ہے،اجلاس میں اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی۔