پشاور،سمال انڈسٹریز کے 109 ملازمین کوفارغ کرنے پر تشویش

جمعہ 5 جون 2020 21:33

پشاور۔05جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) ایس آئی ڈی بی کے 109پراجیکٹ ملازمین کو ایک ماہ کے نوٹس پر فارغ کرنے اور صوبے بھر میں قائم 21دستکاری سنٹرز کو بند کرنے پر پی سی ون سالانہ ترقیاتی پروگرام سے نکالنے پر سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے ملازمین سراپا احتجاج بن گئے ہیں ایس آئی ڈی بی ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں یونین صدر نسیم خان جنرل سیکرٹری فضلِ خدا، عدنان گل، محمد ریاض محمد اشرف حضرت اللهانصاف ورکرز فیڈریشن کے صوبائی فنانس سیکرٹری مرتضیٰ خان اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد کے علاوہ پراجیکٹ ملازمین کی خواتین نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نسیم خان نے دھمکی دی ہے کہ پی سی ون کو بحال نہ کیا گیا تو پیر کے روز تمام ملازمین صوبائی حکومت کے خلاف کفن پوش احتجاج کریںگے اس لئے ان ملازمین کا معاشی قتل نہ کیا جائے ان کو بے روزگار نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :