پنجاب یونیورسٹی، داخلوں کی تاریخ میں توسیع

جمعہ 5 جون 2020 21:28

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون، بی کام پارٹ ون، پارٹ ٹو اور ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحان2020ء کی(پرائیویٹ) امیدواروں کیلئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون، بی کام پارٹ ون، پارٹ ٹو اور ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحان2020ء میں شرکت کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم کرانے کی آخری تاریخ 26 جون ہے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :