ضلع مانسہرہ میں آٹھ ،کوہستان میں تین اور بٹگرام میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق

جمعہ 5 جون 2020 21:45

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) لاک ڈاون میں نرمی کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ۔ضلع مانسہرہ میں آٹھ کوہستان میں تین اور بٹگرام میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق۔باخبرذرائع سے حاصل ھونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع مانسہرہ میں عوام کی طرف سے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث کورونا وائرس کے وار جاری ھیں۔

گزشتہ روز مانسہرہ میں آٹھ کوہستان میں تین اور بٹگرام میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ھوئی ھے۔ضلع مانسہرہ میں میں 50سالہ یاسمین ولد محمد یونس۔46سالہ بشارت حسین ولد جہانزیب۔68سالہ محمد زیب ولد رحیم اللہ خان۔55سالہ زرمینہ بی بی ولد سکین اللہ خان۔55سالہ ریاض خان ولد محمد اشفاق خان۔

(جاری ہے)

50سالہ اسرار احمدولد حاکم خان۔سہرگل خان ولد کریم خان۔

ناذیہ بی بی ولد فضل ساکنان مانسہرہ 36سالہ گل نواز خان ولد ملک شکاوتم58سالہ رسول بخش ولد خاذم۔50سالہ تالا ذر ولد مولوی قلندر ساکنان کوہستان 52سالہ نیاز مالی ولد عبدالرحمن ساکنہ بٹگرام شامل ھیں۔ان میں سے پانچ کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ھے۔جو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں زیر علاج ھیں۔جبکہ دیگر افراد کو گھروں میں قرنطینہ کردیاگیا ھے۔

ذرائع کے مطابق ضلع مانسہرہ میں 632افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے ھیں۔94 افراد کی رپورٹ آناباقی ھے۔جس سے ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ھے۔لاک ڈاون میں نرمی کے بعد ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ھو گیاھے۔جس کی بنیادی وجہ عوام تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کی طرف سے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرناھے۔