جہانگیر ترین نے اپنے دورہ برطانیہ سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

میں بیماری کے بعد سے سال میں 2 بار چیک اپ کیلئے برطانیہ آنا ہوتا ہے، معمول کا چیک اپ مکمل کر کے جلد پاکستان لوٹوں گا،رہنما کی گفتگو

جمعہ 5 جون 2020 21:48

جہانگیر ترین نے اپنے دورہ برطانیہ سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین طبی معائنے کیلئے برطانیہ پہنچ گئے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شوگر انکوائری کمیشن کی فارنزک رپورٹ جمع کرائی گئی ہے جس میں فائدہ اٹھانے والوں میں جہانگیر ترین کا نام بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے رہنما طبی معائنے کیلئے برطانیہ پہنچے ہیں اور اپنے دورے سے متعلق ٹوئٹ میں کہا کہ میڈیا پر میرے دورہ برطانیہ کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں، قیاس آرئیاں کرنے والے بے فکر رہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 2014 میں بیماری کے بعد سے سال میں 2 بار چیک اپ کیلئے برطانیہ آنا ہوتا ہے لہٰذا معمول کا چیک اپ مکمل کر کے جلد پاکستان لوٹوں گا۔