ڈپٹی کمشنر زیارت کا تحصیل زیارت میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

جمعہ 5 جون 2020 21:52

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہر اللہ بادینی نے تحصیل زیارت کے یونین کونسل کچھ اور،یونین کونسل ساروکے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر ٹڈی دل کے خلاف جاری اسپرے مہم کا جائز ہ لیا،ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت وتوسیعی امان اللہ ترین اور زمیندار بھی اس موقع پر موجود تھے،اس موقع پر محکمہ زراعت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر زیارت کو ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی اور کسانوں نے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہر اللہ بادینی نے زمینداروں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ٹڈی دل کی روک تھام کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائینگے اس سلسلے میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں بچاو کے لیے آپریشن جاری ہے،ضلعی انتظامیہ محکمہ زراعت سے مل کر کسانوں کے باغات اور فصلات کو تباہی سے بچانے کے لیے مکمل الرٹ ہے،ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے آپریشن مزید تیز کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :