ایران نے امریکی بحریہ کے سابق اہلکار کو رہا کر دیا

جمعہ 5 جون 2020 22:11

تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) ایران نے مریکی بحریہ کے سابق اہلکار کو رہا کر دیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران میں امریکی بحریہ کے اہلکار مائیکل وائٹ کو گذشتہ برس قید کی سزا ہوئی تھی لیکن اس کے جرم کی تفصیلات نہیں بتائی گئی تھیں، انہیں عارضی طور پر طبّی وجوہات کی بنا پر رہا کر کے سوئس سفارت خانے کے حوالے کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو مائیکل وائٹ کی رہائی کی تصدیق کی ہے، مارچ میں بھی کئی غیر ملکی قیدیوں کو کورونا کے خدشے کی وجہ سے رہا کیا گیا تھا۔