سیالکوٹ،سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول محمد سلیم راں کی مختلف علاقوں میں چیکنگ،گراں فروشوں کو جرمانے

جمعہ 5 جون 2020 22:13

سیالکوٹ05 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول محمد سلیم راں نے تھانہ اگوکی،تھانہ مراد پور اور تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے متعدد دوکانداروں کو جرمانے ،کچھ چھابڑی فروشوں کو وارننگ جبکہ تھانہ مراد پور کے علاقہ بونکن گلہ کے دوکاندار مرغی فروش شمس پرویز کو گوشت 260روپے فی کلو فروخت کرنے کی بجائے 350روپے میں فروخت کرنے پر ایف آئی آر اور کرسچن ٹائون النور جنرل اینڈ کریانہ سٹور کے مالک محمد نصیر ولد محمد رفیق قوم آرائیں کو سفید چنے 110روپے فی کلو کے بجائے 130روپے فروخت کرنے اور اسی علاقے کے پنجاب ویلفیئر شاپ کے دوکاندار ناظم علی ولد سردار علی قوم اعوان کو 10کو والا آٹے کا تھیلا 450روپے میں فروخت کرنے پر ایف آئی آر درج کروا دی ،دریں اثناء تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ موضع ظہورہ میں چکن فروش علی اکبر ولد عابد علی قوم کھوکھر کو مرغی کا گوشت 260روپے فی کلو کے بجائے 330روپے اور اسی دوکاندار کے چھوٹے بھائی علی اصغر کو مرغی کا گوشت 260کے بجائے 300روپے فی کلو فروخت کرنے اور گیس ری فلنگ کرنے پر ایف آئی آر درج کروا دی ،تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ پلوڑہ کلاں کے کریانہ سٹور کے مالک محمد اشرف ولد محمد حسین قوم جٹ کو سفید چنے 110روپے فی کلو سے زائد 20روپے 130میں فروخت کرنے پر ایف آئی آر درج کروادی ۔

(جاری ہے)

سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول محمد سلیم راں نے تھانہ اگوکی میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شیرا چکن شاپ کے مالک محمد عدنان ولد محمد بوٹا کو مرغی کا گوشت 260روپے کی بجائے 350روپے میں فروخت کرنے پر 5ہزار جرمانہ ،ندیم ولد معراج دین کو بڑا گوشت 450کی بجائے 500روپے فروخت کرنے پر 3ہزار جرمانہ ،اسی طرح جواد بٹ کو مرغی کا گوشت مہنگا فروخت کرنے پر 2ہزار 5سو ،دیگر چکن فروشوں اور کریانہ سٹور مالکان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ٹوٹل 46ہزار کے جرمانے عائد کئے ۔علاوہ ازیں تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ میں کریانہ سٹور و چکن فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ٹوٹل 20ہزار کے جرمانے عائد کئے اور کچھ چھابڑی فروشوں کو وارننگ دئے کر چھوڑ دیا ۔