ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف مہم زور و شور کے ساتھ جاری ہے ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں پرائس مجسٹریٹ فعال کردار ادا کر رہے ہیں،مقررہ نرخوں سے زائد وصول کر نے والوںکو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑیگا،کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق

جمعہ 5 جون 2020 22:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف مہم زور و شور کے ساتھ جاری ہے اور راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں پرائس مجسٹریٹ فعال کردار ادا کر رہے ہیں -انہوں نے کہا کہ جو دکاندار اور تاجر مقررہ نرخوں سے زائد وصول کر رہے ہیں انہیں کنٹرول ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا-ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ راولپنڈی میںعام دکانوں مارکیٹوں اور بڑے کاروباری مراکز میں مجسٹریٹس اشیائے خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مار رہے ہیں اور جو قانون شکنی کے مرتکب پائے جا رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہی- ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ناجائز منافع خوری کے تدارک اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کے دوران 930 مقامات پر چیکنگ کی گئی اور خلاف ورزی کرنے والے 131 دکانداروں کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 37 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے - انہوں مزید بتایا کہ ماہ رواں کے دوران منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی غرض سے اب تک 3 ہزار 68 چھاپے مارے گئے اورخلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو 8 لاکھ 83 ہزار 5 سو روپے جرمانہ کیا گیا -

متعلقہ عنوان :