وفا قی پولیس کاجر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشوں کیخلاف کر یک ڈائون،22ملزمان گرفتار

قبضہ سے مسروقہ کار ، مو ٹر سائیکل ، چرس ، افیو ن ، شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدما ت درج کر لئے گئے ، مزید تفتیش جا ری

جمعہ 5 جون 2020 22:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف جا ری کر یک ڈائون کے دوران22ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ کار ، مو ٹر سائیکل ، چرس ، افیو ن ، شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے گئے،، مزید تفتیش جا ری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر سرفراز احمد ورک کی ہد ایت پر ڈی ایس پی خا لد محمود کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ گو لڑہ سب انسپکٹر شبیر احمد معہ دیگر ملازمان نے منشیا ت فروشی میںملوث ملزم سیف اللہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1510 گر ام افیو ن اور 10گر ام آ ئس بر آمد کرکے ملز م کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، دو سری جا نب ایس پی انو سٹی ڈاکٹر سیدمصطفی تنویر کی ہد ایت پر ڈی ایس پی، سی آئی اے حا کم خا ن کی زیر نگر انی سب انسپکٹر فیا ض احمد معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان حما د علی اور حمزہ حیدر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹرسائیکل بر آمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیے، جبکہ سی آئی اے پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ملزم عرفان مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمدکر لی ، دیگر کا رروائیوں کے دوران شالیمار پولیس نے کا ر چوری کی واردات میں ملوث ملزم مر اد ارشد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ کا ر بر آمد کرلی ، کو ہسار پولیس نے جمیز مسیح کو گرفتار کر کے 27لیٹر شراب بر آمد کرلی ، کراچی کمپنی پولیس نے ملزم جہا ن زیب سے 290گر ام چرس بر آمدکرلی ، شمس کا لو نی پولیس نے دو ملزمان راشد علی اور سیف علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیے۔

(جاری ہے)

کھنہ پولیس نے تین ملزمان بہادر خا ن، وجا ہت اور امتیاز کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 03پسٹل معہ ایمو نیشن برآمدکرلیا ، نیلور پولیس نے ملزم عدیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، کو رال پولیس نے ملزم محر م علی سے 16لیٹر شراب برآمد کرلی ،سہا لہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم عقیل کو گرفتار کرلیا ، لوہی بھیر پولیس نے ملزم وقار کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور بر آمدکرلیا ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران پ07مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ، ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے پولیس ٹیمو ں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے، انہو ں نے تما م پولیس افسران کو ہدایت جار ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہوئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔

شہر یو ں کے جا ن وما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔