راولپنڈی،تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی کارروائی،سگی بیٹی کے ساتھ نازیباحرکات کرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار، مقدمہ درج

جمعہ 5 جون 2020 22:21

راولپنڈی،تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی کارروائی،سگی بیٹی کے ساتھ نازیباحرکات ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی کارروائی،سگی بیٹی کے ساتھ نازیباحرکات کرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار، مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یو نس نے بچوں اور خواتین پرتشدد اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کے احکاما ت جاری کررکھے ہیں ،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایاکہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس کومثاثرہ لڑکی نے درخواست دی کہ وہ میٹرک کی طالبہ ہے ،اس کاوالد اس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتاہے، واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے سگی بیٹی کے ساتھ نازیباحرکات کرنے والا درندہ صفت باپ حفیظ الرحمن کو گرفتار کرلیا،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے کہاکہ درندہ صفت ملزم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار اورتھانہ ائیرپورٹ پولیس کوفوری کاروائی پر شاباش د یتے ہوئے کہاکہ بچوں کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے سلسلہ میں زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،گرفتارملزم کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزادلوائی جائے۔