ترکی کی مدد سے لیبیائی حکومت نے خلیفہ حفتر سے طرابلس کا قبضہ چھڑالیا

جمعہ 5 جون 2020 22:27

ترکی کی مدد سے لیبیائی حکومت نے خلیفہ حفتر سے طرابلس کا قبضہ چھڑالیا
طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) ترکی کی مدد سے لیبیائی حکومت نے خلیفہ حفتر سے طرابلس کا قبضہ چھڑالیا،میڈیا ر پورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبیائی حکومت نے خلیفہ حفتر سے طرابلس کا قبضہ چھڑالیا،دوسری جانب لیبیا کے متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی خبروں کے جلو میں باغی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ قومی وفاق حکومت کے ساتھ مذاکرات سے قبل ترکی کو لیبیا سے نکلنا ہوگا۔