معیشت کو تیز کرنے کے لئے ایگزیکٹیو آرڈر پر ٹرمپ کے دستخط

جمعہ 5 جون 2020 22:42

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا کورونا وائرس کی زد میں آکر ملکی معیشت کو بری طرح متاثر کرنے والے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور دیگر سرگرمیوں کی بحالی کے ایک انتظامی آرڈر پر دستخط کئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہا ’’میں قومی ہنگامی صورتحال اور اس کے معاشی نتائج کے تمام مسائل حل کرنے کے لئے موجودہ قانونی حقوق کا qاستعمال کرتا رہوں گا‘‘۔

اس ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت وفاقی حکومت کے لیبر، زراعت ، ملٹری انجینئرنگ اور دیگر محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انفراسٹرکچر منصوبوں میں تاخیر ختم کرنے کے لئے اپنے اپنے اختیارات کااستعمال کریں۔ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو 30 دن کے اندر اندر منظور کئے گئے پروجیکٹوں کی رپورٹ دینا ہوگی۔ واضع رہے کہ کووڈ۔19 کی وجہ سے ، امریکہ میں 43 لاکھ افراد اپنی ملازمت سے محروم ہوچکے ہیں۔