امریکی جرنیلوں کا فوج کے عوامی مظاہروں کیخلاف استعمال سے انکار
صدر ٹرمپ اپنے مؤقف سے پسپا ہونے پر مجبور، واشنگٹن کے باہر تعینات فوجی واپس شمالی کیرولائنا بھیج دیے گئے
جمعہ 5 جون 2020 22:53
(جاری ہے)
جنرل میلی نے مظاہرین کیحق اجتماع کو تسلیم کیا تھا اور واضح کیا تھا کہ فوجیوں نے اپنی زندگیاں امریکا کے لیے قربان کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک میلی نے فوج کے نام کھلے پیغام میں کہا تھا کہ اہلکار شہریوں کے حق آزادی کا تحفظ کریں گے۔
امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے صدر کیخلاف بیان کے نتیجے میں فوج کو واشنگٹن سے واپس شمالی کیرولائنا بھیج دیا گیا۔ بے گناہ جارج فلائیڈ کی موت کیخلاف مظاہرہ کرنیوالوں کو کچلنے کے لیے 200 فوجیوں کو واشنگٹن طلب کیا گیا تھا تاہم سڑکوں پر تعیناتی سے پہلے ہی صدر ٹرمپ کیخلاف محاذ کھڑا ہوگیا۔فوج کے سابق فوراسٹار جنرل جان ایلن اور سابق وزیردفاع جنرل ریٹائرڈ جیمز میٹس نے بھی صدر ٹرمپ کی جانب سے فوج طلب کرنے پرکھلی تنقید کی تھی۔ جنرل میٹس نے کہا تھاکہ ٹرمپ پہلے صدر ہیں جو ملک کو متحد کرنے کے بجائے تقسیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔جنرل ایلن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت کو امریکا میں جمہوریت کے خاتمے کا نکتہ آغاز قرار دیا ، انہوں نے صدر ٹرمپ کے گرجاگھر جاکر بائبل کو تھامنے پر بھی تنقید کی تھی اور فلائیڈ کے قتل پر ٹرمپ کے ردعمل کو شرمناک قراردیا تھا۔وزیر دفاع مارک ایسپر نے بھی فوج تعینات کرنے کے معاملے پر صدر ٹرمپ کے بیان سے دوری اختیار کرلی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دست راست سینیٹر لنزی گراہم نے بھی تسلیم کیا ہے کہ وہ اب یہ نہیں کہہ سکتے کہ صدر ٹرمپ پر کوئی الزام عائدہی نہیں کیا جاسکتا۔ری پبلکن سینیٹر لیزا مرکووسکی نے جیمز میٹس کے بیان کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور تسلیم کیا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ کھڑا ہونا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.