پی آئی اے کی بد انتظامی ناقابل معافی ہے، ماہرہ خان

جمعہ 5 جون 2020 22:53

پی آئی اے کی بد انتظامی ناقابل معافی ہے، ماہرہ خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی ا?ئی اے ) کی بدانتظامی پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔کراچی طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے زین پولانی کے بھائی کٴْمیل پولانی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’زین پولانی کے 2 بچوں کی شناخت ہوگئی تھی جس کے بعد اٴْن کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں۔

‘کٴْمیل پولانی نے لکھا کہ ’حکام کی نااہلی اور عدم توجہی کی وجہ سے زین پولانی کے ایک بچے کی لاش 11 روز قبل کسی اور فیملی کے سٴْپرد کر دی گئی تھی اور اٴْس فیملی نے اٴْس کی تدفین بھی کردی تھی۔‘اٴْنہوں نے کہا کہ’ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد اِس معاملے پر سخت تحقیقات کی جائے۔

(جاری ہے)

‘کٴْمیل پولانی کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے قومی انٹرنیشنل ایئر لائن کی بد انتظامی پر شدید ناراضگی ظاہر کی۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ ’طیارہ حادثہ متاثرین کے اہلِ خانہ کے لیے یہ ایک کبھی نہ ختم ہونے والا خوفناک اور دردناک خواب ہے۔‘واضح رہے کہ جمع? الوداع کی دوپہر کو لاہور سے کراچی ا?نے والے قومی فضائی ادارے (پی ا?ئی ای) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں97 افراد جاں بحق ہوئے۔