کرونا وائرس ایک عالمی وباء ہے جوکہ تیزی سے پھیل رہا ہے ، جان دمڑ

بچائوکا واحد حل احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد سے ہی ممکن ہے ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی

جمعہ 5 جون 2020 22:56

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے کہا کہ کرونا وائرس ایک عالمی وباء ہے جوکہ تیزی سے پھیل رہا ہے اس بچائوکا واحد حل احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد سے ہی ممکن ہے عوام کو چاہے کہ وہ سرکاری و طبی ماہرین کے بتائے ہدایت پر عمل درآمد کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے کہاکہ میرا اپنا کرونا ٹیسٹ پازٹیوں آیا اور میں گزشتہ 15 دنوں سے اپنے گھر میں انے آپ کو آئسولیٹ کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ہرنائی عوام کرونا وائرس سے بچائو کیلئے تمام تراقدامات کررہی ہیں اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ، محکمہ صحت، پی پی ایچ آئی ، بی ،آر، ایس،پی کرونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے عوام شعورآگاہی اور داخلی راستوں پر سکریننگ کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ حکومتی ہدایت عمل درآمد کرتے ہوئے شہر میں سمارٹ لالک ڈائون اور جمعہ کو مکمل لالک کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ تاجربرادری سرکاری ایس او پیز پرسختی عمل درآمد کرکے کرونا وائرس کو شکست دینے میں حکومت کا ساتھ دے ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے کہاکہ ضلع سے باہر کے لوگوں پر آنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ہرنائی کے داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہیں کیونکہ کرونا وائرس عوام کے میل جھول سے ہی پھیل رہا ہے انہوں نے اس حوالے سے تمام افراداور ضلع ہرنائی کے باشعور عوام سے درخواست ہے کہ انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں یہ ایک خطرناک وباء ہے اسے معمولی نہ سمجھا جائے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ اور محکمہ صحت ہر وقت آپکی خدمت کیلئے فکرمند ہیں تاکہ بڑھتی ہوئی عالمی وباء کروناوائرس کا بروقت روک تھام ممکن ہوسکے۔اور لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور حکومت بلوچستان کے احکامات پر عمل درآمد کریں۔