جکارتہ میں محدود پیمانے پرلاک ڈائون میں نرمی

جمعہ 5 جون 2020 22:59

جکارتا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کوروناوائرس کیسبب لاک ڈاو?ن میں نرمی کیبعد محدود پیمانے پر مساجد، دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ کھول دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کیدارالحکومت جکارتہ میں کوروناوائرس کیسبب لاک ڈاو?ن میں نرمی کے بعد مساجد کھل گئیں، مساجدمیں داخلے سے قبل جسمانی درجہ حرارت بھی چیک کیا جائے گا،عوام کوماسک پہننے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنیکی ہدایات کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جکارتہ میں دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ بھی محدود پیمانے پر کھول دی گئی، دفاتر اور مساجد کو پچاس فیصد capacity استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وبائ کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ س*دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 67 لاکھ 3 ہزار 95 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 93 ہزار 224 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 57 ہزار 493 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 55 ہزار 458 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 32 لاکھ 52 ہزار 378 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :