احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آئندہ پیشی پر پیش ہونے کیلئے پابند کر دیا گیا

جمعہ 5 جون 2020 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش ہونے کے لئے پابند کر دیا ہے جبکہ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 11 جون کے لئے ملتوی کر دی ہے، شہباز شریف سمیت حمزہ شہباز کو طلبی نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔