قومی اسمبلی اجلاس، منیر خان اورکزئی اورطیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے فاتحہ خوانی

مولانا عبدالاکبر چترالی نے دعائے مغفرت کروائی

جمعہ 5 جون 2020 23:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) قومی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی، پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد، سابق ارکان قومی اسمبلی سمیت ملک بھر میں مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر اسپیکر نے کہا کہ پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی، سابق اراکین قومی اسمبلی اور مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی جائے۔ اسپیکر کے کہنے پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔