بنوں،ضلعی انتظامیہ کا حکومتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میگا کریک ڈاون،125دکانیں سیل

لکی گیٹ، پریٹی گیٹ، جہانزیب مارکیٹ، تمباکو مارکیٹ دکانداروں سے 84ہزار جرمانہ وصول،ماسک نہ پہننے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 55بندے گرفتار کرلئے گئے، ڈپٹی کمشنر بنوں

جمعہ 5 جون 2020 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی نے اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس کے ہمراہ لکی گیٹ، پریٹی گیٹ، جہانزیب مارکیٹ اور تمباکو مارکیٹ میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کیلئے اور ماسک نہ پہننے والے دکانداروں کی چیکنگ کرتے ہوئے 300سے زائد دکانیں اور 8مارکیٹیں چیک کی ماسک نہ پہننے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر، ہوٹلز میں لوگوں کو بٹھایا نے پر،بغیر ماسک پہنے عوام کو سودا دینے پر،غیر معیاری چپس، کولڈ ڈرنکس بھیچنے پر اورسماجی دوری پر عمل در آمد نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی نے موقع پر55دکانداروں کو گرفتار کیا اور84ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا اس قسم کی کاروائی روزانہ جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :