شہبازشریف صاف پانی اور آشیانہ کیسز میں سپریم کورٹ سے سرخرو ہو چکے ہیں،

نیب کے منی لانڈرنگ کیس کا بھی وہی حشر ہوگا،عظمیٰ بخاری ٓعمران خان کا بنی گالہ این او سی اور علیمہ باجی کی سلائی مشینوں کے کیس ابھی زیر التواء ہیں شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) عدالتوں سے سرخرو ہو رہی ہے ،جعلی تبدیلی والوں کی سب لسٹیں بن رہی ہیں ان کے بھی جلد نمبر آنے والے ہیں، ویڈیو بیان

جمعہ 5 جون 2020 23:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف صاف پانی اور آشیانہ کیسز میں سپریم کورٹ سے سرخرو ہو چکے ہیں۔نیب کے منی لانڈرنگ کیس کا بھی وہی حشر ہوگا۔عمران خان کا بنی گالہ این او سی اور علیمہ باجی کی سلائی مشینوں کے کیس ابھی زیر التواء ہیں۔ شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) عدالتوں سے سرخرو ہو رہی ہے ۔

جعلی تبدیلی والوں کی سب لسٹیں بن رہی ہیں ان کے بھی جلد نمبر آنے والے ہیں۔شہبازشریف جب سے وطن واپس آئے عمران خان کے چمچے اور حواری اور ترجمانوں کی فوج نے شہبازشریف کے متعلق طوفان بدتمیزی شروع کی ہوئی ہے۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا افسوس کی بات ہے تنقید سے قبل کرایے کے ترجمان اپنے گریبان میں بھی جھانک لیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل عوام کی چمڑیاں اور دھمڑیاں زکوة اور صدقات کی صورت میں ادھیڑی ہیں اب اقتدار میں آنے کی بعد بھی وہی زکوة،چندہ اور بھیک مانگنے کی روایت کو برقراررکھا ہے۔

چینی چور،آٹاچور ،ماسک چوراور ادویات چوری کرکے پیٹ نہیں بھرے۔عدالتیں ثبوتوں پر یقین رکھتی ہیں۔صاف پانی او ر آشیانہ کیس کے فیصلوں پر تاریخی تھپٹر پڑے ہیں ۔فیاض چوہان کو انگریزی پڑھنی نہیں آتی تو کوئی پڑھالکھا منشی رکھ لیں۔کورنا کے کیسز روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہے ہیں ۔حکمران لوگوں کو ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کی ہدایت کررہے ہیں اور خود اپنے بنائے قوانین کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔

عمران خان صادق و امین کو عدالتیں بلارہی ہیں لیکن عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔زکوة اور صدقات چوری کے کیس میں الیکشن کمیشن عمران خان کوڈھنڈ رہا ہے۔علیمہ باجی کی سلائی مشینوں کا حساب ابھی دینا باقی ہے۔جمائما بی بی کے گفٹ بنی گالہ کے حساب کا بھی وقت جلد آنے والا ہے۔بنی گالہ کے جعلی این او سی کا کیس بھی کھل سکتا ہے۔عمران خان کے کارنامے سب تاریخ کا حصہ ہیں قوم عمران خان کے سب کارنامے اچھی طرح جانتے ہیں۔فیاض چوہان نے اپنے بیٹے کے جس طرح نمبر بڑھائے وہ بھی سب کو معلوم ہیں۔