پنجاب یونیورسٹی : داخلوں کی تاریخ میں توسیع

جمعہ 5 جون 2020 23:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون ، بی کام پارٹ ون، پارٹ ٹو اور ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحان2020ء کے (پرائیویٹ) امیدواروں کیلئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون ، بی کام پارٹ ون، پارٹ ٹو اور ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحان2020ء میں شرکت کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم کرانے کی آخری تاریخ 26-6-2020 ہے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :