قلات لیویز نے کامیاب کارروائی، لیویز پر فائرنگ میں مطلوب اشتہاری ملزمان گرفتار

جمعہ 5 جون 2020 23:37

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) قلات لیویز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لیویز پر فائرنگ اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا لیویز لائن قلات میں رسالدار میجر علی اکبر مینگل، تحصیلدار محمد بلوچ،نائب تحصیلدار احمد میر محمد شہی ،لائن انچارج جان محمد لانگو، رسالدار کریم مینگل و دیگر نے گرفتار ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر قلات عزت نزیر بلوچ کے حکم و اسسٹنٹ کمشنر زاہد لانگو کے خصوصی ہدایت پر قلات لیویز نے خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مار اقدام قتل لیویز پر فائرنگ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد رمضان ولد عزیز محمد قوم سمالانی سکنہ توک تحصیل قلات کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم سے مزید تفتیش قلات لیویز کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :