قلات ہسپتال روڈ کا ٹرانسفارمر گزشتہ ایک مہینے سے خراب

جمعہ 5 جون 2020 23:37

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) قلات ہسپتال روڈ کا ٹرانسفارمر گزشتہ ایک مہینے سے خراب، ہسپتال روڈ میں تاریکی کا راج، دکاندار سمیت دیگر صارفین کو شدید مشکلات،نیا ٹرانسفارمر فراہمی کا مطالبہ، تفصیلات کے قلات بازار کے ہسپتال روڈ کا ٹرانسفارمر جس پر متعدد بجلی کنکشنز ہیں مذکورہ ٹرانسفارمر پرانا اور کمزور ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

جوکہ زیادہ کنکشنز بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔اور ایک مہینہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹرانسفارمر بار بار جل جاتا ہے جسے دکاندار متعدد بار اپنی مدد آپکے تحت چندہ اکھٹا کرکے مرمت کرواتے رہے ہیں لیکن یہ پرانا اور کمزور ہونے اور لوڈ زیادہ ہونے سے بار بار جل جاتا ہے۔ انہوں نے حکومت اور واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہیکہ نیا ٹرانسفارمر فراہم کی جائے۔ بصورت دیگر احتجاج کرینگے۔

متعلقہ عنوان :