لکی مروت،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ دکانیں سیل

جمعہ 5 جون 2020 23:42

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت نادر شہزاد نے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کی روک تھام کے لئے حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لکی سٹی میں پانچ دکانیں سیل کردیں ۔

(جاری ہے)

مختلف بازاروں کے اچانک دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور ایس او پیز کو بالائے طاق رکھ کر کاروبار چلانے والے کئی دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کردیا۔

اچانک معائنے کے دوران دو دکانداروں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی جبکہ بیشتر کو تنبیہ کی گئی کہ وہ حکومتی ہدایات پر من و عن عمل کریں بصورت دیگر انہیں کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر نادر شہزاد خان نے رھیڑی بانوں میں مفت ماسک بھی تقسیم کئے اور ان پر زور دیا کہ وہ ماسک پہن کر کاروبار کریں