لکی مروت،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین اللہ خان نے نورنگ میں گندم سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئی50بوری گندم قبضے میں لے لی

جمعہ 5 جون 2020 23:42

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین اللہ خان نے نورنگ میں گندم سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئی50بوری گندم قبضے میں لے لی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ گندم کی کھیپ پابندی کے باوجود ضلع کی حدود سے باہر سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین اللہ خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نورنگ کے قریب بنوں ڈیرہ روڈ پر ایک گاڑی سی100کلو گرام کی50بوری گندم قبضے میں لے کر محکمہ خوراک کے ضلعی افسران کے حوالے کردی۔

اس موقع پر ایڈیشنل اے سی نے واضح کیا کہ انتظامیہ نے گندم ضلع سے باہر لیجانے پر پابندی لگا رکھی ہے تاکہ محکمہ خوراک کی طرف سے جاری خریداری کا عمل متاثر نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ گندم سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :