شام میں حضرت عمر بن عبد العزیز اور ان کی اہلیہ کی قبور و مزارات کی تباہی کے ذمہ داروں کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کی جائے،علامہ محمد احمد لدھیانوی
جمعہ 5 جون 2020 23:47
(جاری ہے)
علامہ احمد لدھیانوی نے شام کے صوبہ اِدلب میں ایران نواز ملیشیا فورس کے ہاتھوں آٹھویں اٴْمًوی خلیفہ اور عدل گستر مسلم حکمران حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار اقدس کو تباہ کرنے کی اطلاع پر اقوام متحدہ، یونیسکو، یو این ہیومن رائٹس کونسل، یورپی یونین، او آئی سی، رابطہ عالم اسلامی، عرب لیگ، اسلام آباد میں موجود مسلم دنیا کے سفارتخانوں اور ایران کی وزارت ثقافت کو تحریری یاد داشت ارسال کی، جس میں اِدلب کے واقعے پر سخت تشویش اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شام میں موجود باقی اسلامی آثار اور مقدس شخصیات کی قبور و مزارات کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی حفاظت کیلئے بر وقت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے مراسلے میں علامہ احمد لدھیانوی نے لکھا ہے کہ شام میں ایران کی سرپرستی اور تعاون سے آمر بشار الاسد کے دفاع میں دنیا بھر سے اکٹھے ہو کر لڑنے والے فرقہ پرست جنونی اہل سنت کے آثار اور تاریخی یادگاروں کو تباہ کرنے کے ساتھ اسلام کی مقدس شخصیات کی قبروں اور ان کی باقیات کی بے حرمتی کی غیر انسانی کارروائیوں میں بھی ملوث ہیں، ان جنونیوں نے عراق و شام میں اہل سنت کے بیسیوں مراکز عقیدت اور تاریخی مساجد اور خانقاہوں کی حرمت کو پامال کیا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح جتھوں کے فرقہ وارانہ حملوں کی زد میں ایسے تاریخی آثار بھی آرہے ہیں، جنہیں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تحفظ ثقافتی ورثہ، تعلیم و سائنسی تحقیق (UNESCO) کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا ہے، فرقہ پرستانہ عداوت میں اندھے ان جنونیوں کی وحشیانہ کاروائیوں سے عراق اور شام کی کوئی اسلامی یادگار اور مقدس شخصیات کے مزارات محفوظ نہیں ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ ان جنونی کارروائیوں کی ذمہ دار فرقہ پرست جنگجوؤں کے سرپرست ایران کی فسطائی مذہبی حکومت اور بشار الاسد کی زوال پذیر انتظامیہ ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ان وحشیانہ اور منتقمانہ کارروائیوں کا سلسلہ نہ روکا گیا تو اس سے مسلم دنیا ہی نہیں دنیا بھر میں موجود سنی اور شیعہ دست بہ گریباں ہوں گے اور پوری دنیا بد امنی کی نئی لہر کی زد میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تعلیمات کے مقابق شام انبیائے کرام اور مقدس اسلامی شخصیات کی سرزمین ہے، اس سرزمین میں جا بجا مسلمانان عالم کی عقیدتوں کے مراکز موجود ہیں، جنہیں بشار الاسد کے دفاع میں ایران کی حمایت سے لڑنے والے وحشی گروہوں سے سخت خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ثقافتی ورثہ اور تاریخی آثار پوری انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہوتے ہیں، اس لیے ان کی حفاظت صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں، چنانچہ شام میں موجود باقی تاریخی آثار کو جنونیوں کی دستبرد سے بچانے کیلئے پوری دنیا کا فکر مند ہونا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے عالمی ادارے اور بالخصوص مسلم ممالک اپنی انسانی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے اس حوالے سے حساسیت کا مظاہرہ کریں گے اور باقی تاریخی آثار کی حفاظت یقینی بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں گے، ایسا نہ ہوا تو دنیا عظیم تاریخی ورثے سے محروم رہ جائے گی۔۔اعجاز خانمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
-
وزیراعلی ٰ پنجاب کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.