حکومت ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کو کورونا سے بچائو کے لیے ضروری سامان مہیا کر ے، بڑے ہسپتالوں کی اوپی ڈیز کو کھول دی جائیں، جماعت اسلامی پشاور
جمعہ 5 جون 2020 23:48
(جاری ہے)
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں آٹے بحران کے بعدا اہم ترین ایجنڈا موجودہ وبا میں صحت کی سہولیات پر عملی اقدامات کرنا ہونے چاہیے۔
لیکن صحت سہولیات کے حوالے سے صوبائی حکومت کابینہ اجلاس کے بعد کوئی خبر نہ دے سکی۔کورونا وبا کی موجودہ حالات میں صوبہ بھر میں ہزاروں افراد متاثر ہیں اور سینکڑوں وفات پاچکے ہیں۔ ہمارے صوبے کی اموات کی شرح باقی ملک کے نسبت سب سے اوپر ہے لیکن صوبائی حکومت کے اجلاس میں اس مسئلے پر بات نہ آنا انتظامی صلاحیت کی قلعی کھول رہی ہے۔ عوام تین ماہ سے بند ہسپتالوں کے باعث ذہنی ونفسیاتی مسائل کا شکار ہوچکے ہیں۔ کیونکہ گھر میں اگر ایک مریض ہو اور اس کا علاج کرنا ممکن نہ ہو تو گھر کے باقی افراد بھی ذہنی مسائل میں الجھ جاتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہسپتالوں کو کورونا وبا سے بچائو کے عالمی طریقہ کار کے مطابق تیاری کرکے عوام کے لیے کھول دیا جاتا تاکہ کورونا سے ہٹ کر دیگر بہت سے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت میسر آتی لیکن حکومت کورونا وبا کے ساتھ ہی ہسپتالوں کو بند کرکے خود چھٹیوں پر سیر وتفریح کے لیے چلی گئی ہے جوکہ انتہائی نااہلی کی علامت ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ صوبائی حکومت ہنگامی فنڈ استعمال کرکے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو کورونا سے بچائو کا سامان مہیا کرے اور ہسپتالوں کی عمارات میں مکمل احتیاطی تدابیر کے لیے ضرورت کا سامان مہیا کرے اور ہفتے ایک دو دن کے بجائے مکمل طورپر ہسپتالوں کو کھول دے کیونکہ ایک دو دن میں ہفتہ بھر کے مریض آنے پر ہسپتالوں میں شدید رش کا امکان ہے جس سے وبا مزید پھیلے گی۔ اس لیے مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہسپتالوں کو مریضوں کے لیے صحت کی سہولیات دینے کے لیے کھول دیا جائیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.