ماڈل عدالتوںنے جمعہ کے روزمجموعی طور پر 116 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا

جمعہ 5 جون 2020 23:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) مقدمات کی جلد سماعت اور انصاف کی فوری فراہمی کے نام پرپاکستان بھر میں قائم438 ماڈل عدالتوںنے جمعہ کے روزمجموعی طور پر 116 مقدمات کا فیصلہ کیاماڈل عدالتوں کے مانیٹرنگ سیل کے ڈائریکٹر جنرل سہیل ناصرکے مطابق171ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 7 اور منشیات کے 16 مقدمات کا فیصلہ سنایاان عدالتوں نے کل78 گواہان کے بیانات قلمبند کئے پنجاب میں قتل کے 3 اور منشیات کی4 ،خیبرپختونخوامیں قتل کی2 منشیات کے 9 سندھ میں قتل کی2 منشیات 3 مقدمات کا فیصلہ ہواجن میں1 ملزم کو سزائے موت اور 2 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر 4ملزمان کو 23 سال4 ماہ قید اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی اسی طرح 117سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 63 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیئے جبکہ150 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 30 مقدمات کا فیصلہ کیاتمام عدالتوں نے کل 36گواہان کے بیانات قلمبند کئی5ملزمان کو5ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی