یتیم بچوں کی کفالت میں الخدمت کا ساتھ دینے والے اپنی آخرت سنوار رہے ہیں ،سیدہ ندا کاظمی

جمعہ 5 جون 2020 23:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سیدہ نداکاظمی ،الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدر جمیل احمدکردنے کہاکہ یتیم بچوں کی کفالت میں الخدمت کا ساتھ دینے والے اپنی آخرت بنانے کیساتھ یتیم بچوں کی دنیاوآخرت بنارہی ہے یتیموں کی کفالت کا بیڑہ الخدمت فائونڈیشن نے اخلاص ونیک نیتی سے اُٹھایا ہے مخیر حضرات فلاحی سماجی تنظیمیں ساتھ دیں تاکہ معاشرے کے نظراندازکیے گیے بچوں کوکوتعلیم وتربیت دیکر کامیاب بنایا جاسکیںالخدمت فائونڈیشن بلوچستان میں تین سو بچوں کی کفالت کررہی ہے ہم ایک ہزار بچوں کی کفالت کا ہدف پورا کریں گے ملک بھر میں اس وقت 43لاکھ بچے یتیم ہیں جن کی مدد وکفالت کی ضرورت ہے الخدمت فائونڈیشن ملک بھر میں تیرہ ہزار یتیم بچوں کی کفالت کر رہے ہیں بلوچستان میں صرف تین سوبچوں کی کفالت کرنے میں ہم کامیاب ہوئے ہیں انہیں ہر ماہ نقدی اکائونٹ میں ودیگر ضروریات گھروں پر پہنچارہے ہیں الخدمت فائونڈیشن کو حکومتی سرپرستی وتعاون کی ضرورت ہے ہمیں حکومت ومخیر حضرات سے ہمیں کوئٹہ میں زمین عطیہ ہوجائے تاکہ ہم یتیم بچوں کی کفالت کیلئے آغوش سینٹر بنالیں ۔

(جاری ہے)

یتیموں کی کفالت کرنے والے انسانیت بچانے والے اور اللہ کے چیدہ وپسندیدہ پیارے بندے ہیں ۔لاک ڈائون سے یتیم بچے سب سے زیادہ پریشان ومتاثرہیںان خیالات کا اظہارانہوں الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتما م بوائز اسکائوٹس ہیڈکوارٹرمیں یتیم بچوں میں عیدی وتحائف تقسیم کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر تقریب میں الخدمت فائونڈیشن خواتین ونگ کے رہنما رقیہ عامر ،جماعت اسلامی خواتین ونگ کوئٹہ کی ناظمہ روبینہ علی ،شگفتہ بی بی نے بھی خطاب کیا تقریب میں یتیم بچوں کیساتھ ان کے سرپرست مردوخواتین نے کثیر تعدادمیں شرکت کی اس موقع پر یتیم بچوں میں عیدی ،تحائف کپڑے،کولر ،تعلیمی ضروریات ودیگر اشیاء تقسیم کی گئی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ یتیم بچوں سمیت کمزوروں بیوائوں ،مساکین ومستحقین کی مدد ان کی کفالت کرنے کیلئے الخدمت فائونڈیشن سے بھر پور مددکرنے کی ضرورت ہے ۔الخدمت فائونڈیشن نے حالیہ لاک ڈائون کروناصورتحال میں بلوچستان میں دو کروڑروپے سے زیادہ کا امدادی کام کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کیا الحمداللہ مخیر حضرات کا تعاون ساتھ رہا اور صوبہ بھر میں دن رات ایک کرکے رضاکاروں کارکنوں نے ملکر بھر پور امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا ۔عید کی خوشیوں میں کمزوروںکو شامل کرنے کیلئے پندرہ ہزارمستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا کمزوروں کو عیدی دی ۔یتیم کی کفالت کرکے ہر فرد اپنی دنیا وآخرت کو پرسکون بناکر ترقی وخوشحالی اور روحانی سکون حاصل کرسکتے ہیں