ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے والے تاجروں اور شاپنگ سینٹر کے خلاف کاروائی

ہفتہ 6 جون 2020 00:00

سکھر۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) حکومت سندھ کی جانب سے ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے والے تاجروں اور شاپنگ سینٹر کے خلاف کاروائی کی ہدایات پر سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی ہے گذشتہ روز ایس او پیز پر عملدر آمد اور خلاف ورزی کا جائزہ لینے کیلئے ایس ڈی ایم سٹی محمد آصف جونیجو نے تھانہ راؤ شفیع اللہ کے انچارج محمد فیاض عباسی و عملے کے ہمراہ شہر کے مختلف تجارتی و کاروباری مرکز و شاپنگ سینٹر کا دورہ کیا اور خلاف ورزی کرنے والے تاجروں ، دکانداروں اور شاپنگ سینٹر مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سمیت متعدد دکانیں بند کرا دی گئی کاروائی کے حوالے سے ایس ڈی ایم سٹی سکھر محمد آصف جونیجو نے بتایا کہ سندھ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے کیلئے سندھ حکومت سنجیدگی سے عملدرآمد کرانے میں مصروف عمل ہے تاکہ کرونا وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے اور اس سلسلے میں تاجر برادری اور حکومت سندھ کے درمیان لاک ڈا?ن میں نرمی کرتے ہوئے ایک ایس او پیز کے تحت کاروباری زندگی چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم کچھ عوامی شکایت ہیں کہ دکاندار ایس او پیز پر عملدر آمد نہیں کرتے اور نا ہی خود احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہیں اور نا ہی خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو ہدایات دیتے ہیں جس پر سندھ حکومت نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے کیلئے ہدایات دی ہے جس کی بناء پر شہر کا دورہ کیا اور خلاف وزری کرنے والے دکانداروں پر جرمانہ کیا گیا اور انہیں ہدایات دی کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔